LIVE

پاناما کیس فیصلے کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھجوادی گئی

ویب ڈیسک
April 21, 2017
 

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھجوادی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصلے کی کاپی نیب، ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سربراہوں کو بھجوائی گئی ہے۔ ان اداروں کو7 روز میں افسران کےنام سپریم کورٹ کے لارجربینچ کوبھجوانےہیں ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ روز پاناما پیپرز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نیب، ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسران پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔