LIVE

پشاور سے اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک
April 21, 2017
 

پشاور سے اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے موٹروے انٹرچینج پر اسمگلر کو گرفتار کرکے گاڑی ضبط کرلی۔

پولیس کے مطابق کارروائی موٹروے انٹرچینج کے قریب کی گئی جہاں مشتبہ گاڑی سے تلاشی کے دوران 32 پستول، 10کلاشنکوف اور 2 بندوقیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اسلحہ پنجاب اسمگل کیا جا رہا تھا اور کارروائی کے دوران اورنگزیب نامی اسمگلر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جس کا تعلق نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل سے ہے۔