LIVE

افغانستان : طالبان کے حملے میں 140افغان فوجی ہلاک

ویب ڈیسک
April 22, 2017
 

افغانستان کے شہر مزار شریف میں ایک فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 140افغان فوجی ہلاک اور 60زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے صدر مقام مزار شریف میں فوجی وردیوں میں ملبوس تقریباً 10 حملہ آوروں نے فوجی کیمپ پر حملہ کیا ۔

مقامی انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ افغان وزارت دفاع نے100سےزائد فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

افغان حکام کے مطابق 10 میں سے 7 طالبان فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے اور 2 نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

افغان طالبان نے اپنے ایک بیان میں فوجی تربیتی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔