LIVE

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ،دوسرے دن کاکھیل بارش سے متاثر

ویب ڈیسک
April 22, 2017
 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن کا کھیل تاحال بارش کی وجہ سے متاثر ہے۔

جمیکا کے شہر کنگسٹن کے سبائنا پارک میں جاری میچ میںگزشتہ روز بھی خراب روشنی کی وجہ سے 9اوورز کا کھیل متاثر ہوا تھا ، گیلی وکٹ کی وجہ سے آج پہلے سیشن کا کھیل شروع نہ ہوسکا ۔

پہلے دن ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام تک 7وکٹ کے نقصان پر 244رنز بنائے تھے ،کپتان جیسن ہولڈر 30 اور دویندرابشو 23رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔

پاکستان کے بولرز کی جانب سے عامر نے3 وکٹیں، یاسر نے 2 جبکہ وہاب اور ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔