LIVE

فرانس: صدارتی انتخاب کا پہلامرحلہ مکمل،ماری لی پین آگے

ویب ڈیسک
April 24, 2017
 

فرانس میں صدارتی انتخاب کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق قوم پرست امیدوار ماری لی پین آگے جبکہ اعتدال پسند نوجوان امیدوار ایمانیول میک غوں کا دوسرا نمبر ہے۔

فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق 2 کروڑووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے اور لی پین کی پہلی جبکہ ایمانیول میک غوں کی دوسری پوزیشن ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ لی پین کو 24اعشاریہ 38، میک غول کو 22 اعشاریہ 19 فیصد ووٹ ملے۔ فلن کو 19اعشاریہ 63 اور میلن کون 18 اعشاریہ 09 فیصد ووٹ ملے۔

سوشلسٹ اورری پبلکن پارٹی نے ایمانیول میک غوں کی حمایت کااعلان کیا ہے۔