LIVE

پیرس: پولنگ کے بعد احتجاج، متعدد گاڑیاں جلادی گئیں

ویب ڈیسک
April 24, 2017
 

فرانس میں صدارتی انتخابات کے بعد پیرس میں مظاہرین نے احتجاج کے دوران متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق پہلے مرحلے کے نتائج سامنے آنے کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا ۔ مظاہرین نے قوم پرست امیدوار ماری لی پین کی امیگریشن اور نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ مشتعل مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی جبکہ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے ۔