LIVE

نوازشریف کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، وسان

ویب ڈیسک
April 24, 2017
 

پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف پندرہ جون سے جولائی تک وزیراعظم نہیں رہیں گے ، پاناما فیصلے کےبعد نوازشریف کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف سے متعلق وہ جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہی بتارہے ہیں ، انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ نواز شریف کو ڈینٹ پڑیں گے وہ پڑ گئے۔

منظور وسان نے ایم کیو ایم سے متعلق بھی اظہار خیال کیا اور کہاکہ الیکشن قریب آتے ہی ایم کیو ایم کے تینوں دھڑے ایک ہوجائیں گے ۔