LIVE

کوئٹہ:آغاشوکت علی میموریل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز

ویب ڈیسک
April 24, 2017
 

کوئٹہ میں پہلے آغاشوکت علی میموریل قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغازہوگیا۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کےزیراہتمام کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ آغاشوکت علی میموریل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاح چیئرمین پی بی سی سی سید سلطان شاہ نےکیا۔

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں جن میں کراچی،پشاور،اسلام آباد،بہاولپوراورکوئٹہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ کوئٹہ اور کراچی کی ٹیموں کےدرمیان کھیلاجارہاہے، ٹورنامنٹ میں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی بھی حصہ لےرہےہیں۔

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 29اپریل تک جاری رہےگا،چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کے مطابق قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد2018کےورلڈ بلائنڈ کپ کی تیاریوں کاحصہ ہے۔

ٹورنامنٹ سے تیس کھلاڑی منتخب کئے جائیں گےجن کی مزید تربیت کی جائے گی اوران ہی میں سے حتمی قومی ٹیم کااعلان کیاجائےگا۔