LIVE

شاہ رخ خان دبئی کی سیاحت کے فروغ کیلئے فلم میں کاسٹ

ویب ڈیسک
April 25, 2017
 

بولی ووڈ ہدایتکار کبیر خان نے اداکار شاہ رخ خان کو اپنی مختصر فلم میں اہم کردار کے لئے کاسٹ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کا موضوع دبئی کی سیاحت ہے ،اس حوالے سے ہدایتکار کبیر خان نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ اداکار شاہ رخ خان چونکہ دبئی سیاحت کے برینڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں اس لئے وہ اس کردار کے لئے موضوع انتخاب ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ کے لئے آڈیشن کئے جارہے ہیں،فلم کی عکس بندی کا آغاز مئی سے ہو گا۔