LIVE

سپرہیرو فلم ’جسٹس لیگ‘ کاانٹرنیشنل ٹریلرجاری

ویب ڈیسک
April 25, 2017
 

کامک کریکٹر ’سپرمین ‘ اور بیٹ میں کے پرستار ہوجائیں تیار۔’جسٹس لیگ ‘ سے ’ملاقات‘ کے دن قریب آرہے ہیں۔

ایکشن اور ایڈ ونچر سے بھرپور سپر ہیرو فلم’جسٹس لیگ‘ کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔

زیک سنائیڈر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سپر ہیروز ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دنیا سے دشمنوں کا خاتمہ کرتے دکھائی دیں گے۔

فلم ’وارنر برادرز‘ کے بینرتلے 7نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔