LIVE

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 1 ارب 32 کروڑ ڈالر منافع باہر بھیجا

ویب ڈیسک
April 26, 2017
 

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان سے کمایا 1 ارب 32 کروڑ ڈالر منافع وطن سے باہر بھیجا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری سے کمائے ایک ارب چھ کروڑ ڈالر جبکہ اسٹاک مارکیٹ سے کمائے 26 کروڑ ڈالر منافع وطن سے باہر بھیجا۔

مرکزی بینک کے مطابق مالیاتی شعبے سے 19 ، پاور سیکٹر سے 16 جبکہ کھانے پینے کے شعبے سے کمائے 16 کروڑ ڈالر پاکستان سے باہر بھیجے گئے۔