LIVE

چار روزہ ایگاٹیکس پاکستان نمائش کا آج سے آغاز ہوگا

ویب ڈیسک
April 26, 2017
 

چار روزہ ایگاٹیکس پاکستان 2017۔ 10 ویں عالمی گارمنٹ، ٹیکسٹائل، کیمیکل و ڈائیز مشینری و آلات نمائش اور کانفرنس آج ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہوگی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر فیکٹ ایگزی بیشن پرائیویٹ لمیٹڈ سلیم خان تنولی نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ نمائش میں دنیا کے 35 ممالک کی 550 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

اس چار روزہ ٹریڈ شو میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی، مشینری اور متعلقہ سامان متعارف کرایا جائے گا جس سے کمپنیاں دنیا بھر میں اپنی برآمدات بڑھا سکتی ہیں۔