LIVE

کراچی میں اس ہفتے گرمی میں اضافہ ہو سکتا ہے

ویب ڈیسک
April 26, 2017
 

کراچی میں اس ہفتے گرمی میں اضافہ ہو سکتا ہے اور گرمی کی شدت پیر تک برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چلنے والی معمول کی ہواؤں کے رخ میں تبدیلی آنے کے باعث شہر میں گرمی کے اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے تاہم محکمۂ موسمیات نےکشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔