پہلے تو بھارتی فوجیوں کوغیرمعیاری کھانا دینے کی وڈیو پوسٹ کرنے کے جرم میں بی ایس ایف کا جوان تیج بہادر نوکری سے فارغ ہوا، اب اطلاع یہ ہے کہ تیج بہادر کے حق میں آن لائن مہم چلانے والا اجمیر سنگھ بھی کئی دن سے لاپتہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر تیج بہادر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنےوالا اجمیرسنگھ 21 اپریل سے لاپتہ ہے، یہ وہی تاریخ ہے جس دن اجمیر کی اہلیہ نے مقامی تھانے میں درخواست جمع کروائی تھی کہ ا س کے شوہر کی جان کو خطرہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بھی اسی تھانے میں یہ ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے کہ نائیک اجمیر سنگھ 21 اپریل سے ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوا۔