LIVE

چین نے اپنا پہلا طیارہ بردار جہازلانچ کر دیا

ویب ڈیسک
April 26, 2017
 

چین نے اپنا پہلا طیارہ بردار جہازلانچ کر دیا، بحری جہاز کو سمندر میں اتارنے کی تقریب چین کے شہر ڈالیان میں ہوئی۔

سمندر میں اتارنے کے لئے ایئر کرافٹ کیریئر کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔

حکام نے طیارہ بردار جہاز کا نام ظاہر نہیں کیا، مغربی میڈیا کے مطابق اس کا نام شینگ ڈونگ ہو گا اور بحری جہاز کو سروس میں لانے سے پہلے اس کے کئی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔