کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران چار ہزار 700 سے زائد گدھوں کی کھالیں برآمد کرلیں
ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق یہ کارروائی گلستان جوہر کے بلاک 12 میں کی گئی، جس کے دوران ایک غیر ملکی شخص اور خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ نے یہ بھی بتایا کہ گدھوں کی کھالیں لاہور سے غیرقانونی طریقے سے کراچی لائی گئیں،جنہیں بیرون ملک بھجوایا جانا تھا۔