LIVE

پیش کش کرنے والا حمزہ شہباز کا دوست ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
April 26, 2017
 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں آفر کرنے والا حمزہ شہباز کا دوست ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ کے میزبان اور سینئر صحافی حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاناما لیکس پر خاموش ہونے کے لیے 10ارب روپے کی آفر ہونے کے بیان پر قائم ہیں۔

عمران خان نے بتایا کہ آفر کرنے والے نے ان کے دوست کو دبئی میں کہا کہ عمران خان کو یہ پیش کش کریں۔