LIVE

ریاض پیرزادہ کے استعفے پر رانا ثناء برہم، خورشید شاہ کی حمایت

ویب ڈیسک
April 28, 2017
 

مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ نے ریاض پیرزادہ کے استعفے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ استعفیٰ دے کر باتیں کی جائیں، شکایت تھی توپہلے وزیراعظم کے نوٹس میں لاناچاہیے تھی ۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ وفاقی وزیرریاض پیرزادہ کی حمایت میں بول پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے، وہ کب تک کرپشن کی حمایت کرتے رہیں گے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کئی مقدمات میں وزیراعظم صادق نظر نہیں آرہے، وزیراعظم کوکرپشن میں ملوث افسران کی حمایت نہیں کرنی چاہیے، وہ خود پاناما میں ملوث ہیں، کرپشن کیسے روکیں گے۔