سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ سی این جی بندش شیڈول تبدیل کرتے ہوئے سندھ میں کل بھی سی این جی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی ترجمان کے مطابق ا چانک گیس بندش کا فیصلہ گیس فیلڈز سے گیس آمد میں کمی ہے۔
سندھ میں آج بھی سی این جی اسٹیشنز بند ہیں اور اب اتوار صبح 8 بجے سی این جی دستیاب ہو گی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اگلے ہفتے صرف دو دن یعنی بدھ اور جمعرات سی این جی بند رہے گی۔