LIVE

کراچی ،آئندہ 3 دن میں درجہ حرارت 40 ڈگری ہونے کا امکان

ویب ڈیسک
April 28, 2017
 

کراچی میں گرمی کی ایک نئی لہرآنے کا امکان ہے، آئندہ3 روز کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوسکتا ہے۔

کراچی میں بار پھر ہوائیں رخ بدل رہی ہیں، شہر کے درجہ حرارت کو قابو رکھنے والی سمندری ہواؤں کی جگہ سندھ کے میدانی علاقوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کے باعث اگلے 3روز کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 10 کے دوران شہر کا درجہ حرارت معمول سے 3ڈگری کم رہا ہے اور گرمی کی یہ نئی لہر 3 سے 4 روز سے زیادہ نہیں رہے گی،تاہم اس دورا ن شہریوں کو احتیاط ضرور برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔