LIVE

ایبٹ آباد: 6 گاڑیوں میں تصادم، 6 افرادجاں بحق

ویب ڈیسک
April 29, 2017
 

ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب ٹریلر اور مسافروین سمیت چھ گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

ڈی ایس پی حویلیاں خورشید خان کے مطابق ایبٹ آباد سے راولپنڈی جانے والا ٹریلر مخالف سمت سے آنے والی دو مسافر وین سمیت 6 گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔

حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں تحصیل اسپتال حویلیاں منتقل کردی گئیں جبکہ12 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں سے دو ایبٹ آباد اسپتال منتقلی کے دوران چل بسے تاہم دیگر زخمیوں کو حویلیاں اور ایبٹ آباد کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔