LIVE

نئی پاکستانی فلم مولا جٹ کے لیے پنجابی سیکھ رہی ہوں ، ماہرہ خان

ویب ڈیسک
April 29, 2017
 

سپر اسٹار ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ نئی پاکستانی فلم’ مولاجٹ ‘کےلیے پنجابی سیکھ رہی ہیں ،یہ فلم بہت جلد سیٹ پر ہوگی۔

کراچی میں میٹ اینڈ گریٹ ایونٹ ہوا جس میں ماہرہ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی۔تقریب میںانہیں ایک انٹرنیشنل برینڈکا ایمبیسڈر بنایاگیاہے۔

حال ہی میںانہوںنے شعیب منصور کی آنے والی فلم’ورنہ‘کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ وہ اس فلم کو لے کروہ بہت پرجوش دکھائی دیں۔

انہوںنے اپنی کامیابیوں کاتمام کریڈٹ اپنی فیملی کو دیا۔

انہوںنے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کو مزیدبہتر بنانے کےلیے کانٹینٹ بہتر بنانا ہوگا۔