LIVE

کراچی: ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
April 30, 2017
 

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔

مسافر کی شناخت علی شیر کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے ڈیڑھ کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق گرفتار ملزم نجی ائیرلائن سے سعودی عرب جانا چاہتا تھا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالےکردیا گیا ہے۔