LIVE

دیر بالا: مسافر بس کھائی میں جا گری، 11 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
April 30, 2017
 

دیر بالا میں لواری ٹاپ کے قریب مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسافر بس دیر بالا سے چترال جارہی تھی کہ حادثے کا شکارہوگئی،حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ذخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ کردی گئیںجبکہ دیر بالا کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔