LIVE

برج ٹائون ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک
April 30, 2017
 

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

برج ٹائون بارباڈوس میں ہونے میچ میں پاکستان نے ایک تبدیلی کی ہے، لیگ اسپنر شاداب خان ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں۔

شادب خان کو فاسٹ باولر وہاب ریاض کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،19سالہ لیگ اسپنر نے3ایک روز میچوں میں 5 جبکہ 4ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں 10وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

سیریز میں پاکستان کو پہلے ہی ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔