LIVE

بھارتی تاجر سے وزیراعظم کی ملاقات،خورشید شاہ نے وضاحت مانگ لی

ویب ڈیسک
April 30, 2017
 

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بتائیں کہ بھارتی تاجر جندل سے ہونے والی ملاقات میں کیا بات ہوئی۔

عوامی اجتماع سے خطاب میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ دشمنوں کو شادی میں بلایا جاتاہے،اگر وزیراعظم دشمن کے دشمن ہیں تو ہمارے دوست ہیں اور اگردشمن کے دوست ہیں تو ہمارے دشمن ہیں۔

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ اگر وزیراعظم کے بچے ٹیکس بچانے کےلئے آف شورکمپنیاں بنائیں گے عوام ٹیکس کیوں دیں گے؟