LIVE

بھارت میں گاو ٔرکشا کے نام پر مزید 2 مسلمانوں کا قتل

ویب ڈیسک
May 01, 2017
 

بھارتی ریاست آسام میں ہندو انتہا پسندوں نے مبینہ گائے چوری کے الزام میں مزید دو مسلمان نوجوانوں کو قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسام کے ضلع ناگون میں گاو ٔرکشا کے نام پر "ابو حنیفہ اور ریاض الدین "نامی نوجوانوں کو انسانیت سوز تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق مشتعل ہجوم نے دونوں نوجوانوں پر گائے چوری کا الزام لگایا اور شدید تشدد کانشانہ بنایا۔

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے گاؤ رکشا کے نام پر مسلمانوں پر حملوں کے واقعات میں خطرناک حدتک اضافہ ہوا ہے۔