LIVE

کراچی، پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارہ اتار لیا گیا

طارق ابوالحسن
May 15, 2017
 

پرندہ طیارے سے ٹکرا جانے کے باعث فلائٹ کو کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والے نجی ایئرلائن کے طیارے سے فضا میں پرندہ ٹکرا گیا، جس کے فوری بعد متاثرہ طیارہ واپس کراچی ایئرپورٹ پراتار لیا گیا۔

سی اے اے کے ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے کا واقعہ نجی ایئرلائن کی فلائٹ بوئنگ 737 کو پیش آیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرندہ جہاز کی ونڈ اسکرین سے ٹکرایا، یہ واقعہ کراچی سے 16 کلومیٹر دور پیش آیا۔