LIVE

موجودہ جمہوریت اور آمریت میں کوئی فرق نہیں، سمیع الحق

ویب ڈیسک
May 15, 2017
 

جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ انہیں موجودہ جمہوریت اور آمریت میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔

شیراں والا گیٹ لاہور میں اپنی جماعت کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا سمیع الحق نے کہا کہ نواز شریف پر اُن کا دست شفقت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف پر میرا کوئی دست شفقت نہیں، جب انہیں ضرورت ہوتی ہے تو وہ میرے پاس آتے ہیں ورنہ ہاتھ کھینچ لیتے ہیں۔

پاناما لیکس پر مولانا سمیع الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہیے تھا کہ واضح فیصلہ دیتی،عمران خان کو پاناما کے بجائے کے پی کے کی حالت بہتر بنانی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی پر لعنت بھیجتے اور جہاد کو فرض سمجھتے ہیں، افغان طالبان آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔