LIVE

ثابت کرسکتا ہوں ٹرمپ نے خفیہ معلومات نہیں دیں،پیوٹن

ویب ڈیسک
May 17, 2017
 

روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ وہ ثابت کرسکتے ہیں کہ امریکی صدر ٹرمپ نے روسی وزیر خارجہ سے ملاقات میں خفیہ معلومات فراہم نہیں کیں۔

روس کے شہر سوچی میں اطالوی وزیراعظم پاؤلو جینٹی لونی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس امریکی قانون سازوں کی تسلی کے لیے صدر ٹرمپ کے ساتھ وزیر خارجہ لاوروف کی بات چیت کا مسودہ فراہم کر سکتا ہے۔

انہوں نے طنزیہ یہ بھی کہا کہ سرگئی لاروف نے ٹرمپ کی جانب سے بتائی گئی خفیہ معلومات ان تک بھی نہیں پہنچائیں۔