LIVE

تربت میں فائرنگ ، 3 مزدور جاں بحق

ویب ڈیسک
May 19, 2017
 

تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کام کرنے والے 3مزدورجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

لیویزذرائع کے مطابق تینوں مزدور علاقے میں سڑک کی تعمیر کے منصوبےپرکام کر رہے تھے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے تربت میں فائرنگ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بےگناہ لوگوں کاخون بہانےوالوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی روکنےوالوں کی ہر سازش کونا کام بنایا جائے گا۔