LIVE

مردان ، عبدالولی خان یونیورسٹی مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ

اشرف خان
May 19, 2017
 

مردان میں مشال خان کےقتل کے بعد سے بندعبدالولی خان یونیورسٹی مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یونیورسٹی کا مین کیمپس22مئی کو کھول دیاجائے گا۔

یونی ورسٹی کھولنے کا فیصلہ سنڈیکیٹ کمیٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا ۔

یونیورسٹی کا مین کیمپس22مئی، شنکرکیمپس24 مئی اور گارڈن کیمپس25مئی سے کھلیں گے۔

مردان کی عبدالولی خان یونی ورسٹی 13اپریل کو مشال خان کے قتل کے بعد سے بند تھی۔