LIVE

کلبھوشن کیس کا فیصلہ مری کی بلند پہاڑیوں پر ہوا ، شاہ محمود

ویب ڈیسک
May 19, 2017
 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ کلبھوشن کیس کا فیصلہ ہیگ میں نہیں مری کی بلند پہاڑیوں پر ہوا ۔

ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہ تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں محمودخان اچکزئی سےسوال کرنےآیاہوں کہ تم نےساری عمرسیاست کی،فاٹا اصلاحات کے موقع پر وہ انگریز کے قانون کا سہارا بن گئے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کہا گیا کہ 4دہشت گرد کوئٹہ میں داخل ہوگئےبڑا خطرہ ہے،کوئٹہ اترے تو خبر ملی اے این پی، پی پی پی اورجےیوآئی کےجلسےکینسل ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خان نے کہا جہاں خطرہ ہے وہاں عمران خان ہے،سب سےزیادہ غربت بلوچستان میں ہےاورسب سےزیادہ غیرت بھی بلوچستان میں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ بلوچ زبان اور دل کا کھرا ہوتا ہے،جھکتایابکتا نہیں،لوگ سمجھتےہیں پاکستان کامستقبل کس کےہاتھ میں محفوظ ہوگا۔