LIVE

ریاض: ٹرمپ کی آمد سے قبل میزائل حملہ، فورسز نے ناکام بنادیا

ویب ڈیسک
May 20, 2017
 

سعودی عرب نے دار الحکومت ریاض کے قریب یمن حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب سے پہلے یمن میں حوثیوں کی جانب سے ریاض پر میزائل حملہ کیا گیا۔

فائر کیا گیا میزائل سعودی دار الحکومت ریاض کے قریب علاقہ الرین کے غیر آباد علاقے میں گرایا گیا ہے۔ سعودی ایئرفورس کے مطابق داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کردیاگیا ہے۔

اسکے علاوہ گزشتہ صبح سعودی ایئرفورس نے نجران پر داغا گئے میزائل کو بھی تباہ کردیا تھا۔