LIVE

کراچی: کئی گھنٹے بعد بھی فیکٹری کی آگ قابو سے باہر

ذیشان شاہ
May 21, 2017
 

کراچی کے سائٹ ایریا میں پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ پر 5 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا، میئر کراچی کے مطابق آگ بجھنے میں وقت لگ سکتا ہے، فوم اور پانی کی کمی کا سامنا نہیں ہے۔

سائٹ لیبراسکوائر میں پلاسٹک کے کارخانے میں لگی آگ کو حکام تیسرے درجے کی آگ قراردےرہے ہیں، فائربریگیڈ کی 9 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ آگ کے شعلوں سے قریبی فیکٹریوں کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے افسر کا کہنا ہے کہ سائٹ ایریا میں لگی آگ پر قابو پانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ آگ بجھانےوالا فوم ختم ہوگیا ہے اور پانی والی گاڑیوں کی تعداد بھی کم ہے، دوسرے اداروں سے مدد کی درخواست کر دی گئی۔

 اس وقت آگ کو پانی سے بجھانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ فیکٹری میں سیلنڈر کے دھماکوں اور آگ کی شدت کے باعث عمارت کو بھی خستہ حال قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے کام میں بحریہ اور کے پی ٹی کی گاڑیا ں بھی مصروف ہیں۔