LIVE

امریکا: ساحل کی طرف آئی وہیل کشتیوں کے درمیان پھنس گئی

ویب ڈیسک
May 21, 2017
 

سمندر کی گہرائیوں میں سفر کرنے والی وہیل غلطی سے ساحل کی طرف آئی اور کشتیوں کے درمیان پھنس گئی۔

کیلی فورنیا میں 35 فٹ لمبی ہمپ بیک وہیل کئی گھنٹوں تک کشتیوں کے درمیان پھنسی رہی اور باہر نکلنے کا راستہ ڈھونڈتی رہی، ساحل پر کھڑے لوگوں نے بھی یہ نظارہ دیکھا۔

میرین حکام نے وہیل کی مدد کی اور اس کو واپس گہرے پانیوں کا راستہ دکھایا۔