LIVE

سوشل میڈیا پر قدغن غیر جمہوری قدم ہے، فرحت اللہ

ویب ڈیسک
May 21, 2017
 

پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا قدغن لگانا غیر جمہوری قدم ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے متحرک افراد کے خلاف کارروائی قابل قبول نہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وزرات داخلہ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے خلاف کارروائی قومی سلامتی کے نام پر کی ۔

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی آواز کو قومی سلامتی کے نام پر دبانے کی کوشش کرنا قابل قبول نہیں ۔