پاناماجےآئی ٹی سےمتعلق خصوصی بنچ آج سماعت کرے گا جس میں جے آئی ٹی کی تیار کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
اسلام آباد میں جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں خصوصی بنچ آج پاناما جے آئی ٹی کیس کی تیسری سماعت کرے گا۔
سماعت میں جے آئی ٹی سے متعلق 2ہفتوں کی انکوائری رپورٹ بنچ کےسامنےپیش کی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی آج سپریم کورٹ جائیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما معاملہ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے رکھی ہے جو 60 روز میں وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے اثاثوں سے متعلق اپنی تحقیقات مکمل کرنے کی پابند ہے۔