LIVE

ریال میڈرڈ نے 5سال بعد لالیگا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک
May 22, 2017
 

ریال میڈرڈ نے پانچ سال کے طویل انتظار کے بعد لالیگا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

ریال میڈرڈ نے کرسٹیانو رنالڈو اور بینزیما کےگول کی مدد سے مالاگا کودو۔ صفر سے شکست دے کر ریکارڈ 33واں ٹائٹل اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ رنالڈو نے سیزن کا 40 واں گول اسکور کیا ہے۔

فتح کے بعد ریال میڈرڈ کے فینز نے پر جوش انداز میں جشن منایا۔