LIVE

نوازشریف کو سعودی عرب میں بولنے کا موقع نہیں ملا، عمران

ویب ڈیسک
May 22, 2017
 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہناہے کہ نوازشریف کو سعودی عرب میں بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

سپریم کورٹ آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو اپنی عزت نہیں کرتے دنیا ان کی عزت نہیں کرتی۔

جے آئی ٹی اوپن کرنے کے مطالبہ سے متعلق صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کا فیصلہ رپورٹ پیش ہونے کے بعد کریں گے۔