LIVE

لاہور کسٹمز کی کارروائی میں اسمگل شدہ کوکین برآمد

ویب ڈیسک
May 23, 2017
 

لاہورمیں کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جی پی او میں بیرون ملک سے بھیجی گئی 480گرام کوکین برآمد کرلی ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق جی پی او میں پکڑی گئی کوکین پیرو سے آنے والے پارسل میں رکھی تھی، جو قصور کے رہائشی آصف کے نام بھیجا گیا تھا۔

کسٹم حکام کے مطابق کوکین کی مقدار 480 گرام اور عالمی منڈی میں اس کی مالیت0 5 لاکھ روپے سے زائد ہے۔کوکین ایک چھوٹے تھرمس میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔