LIVE

چیمپئنز ٹرافی،عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل ٹیم میں شامل

ویب ڈیسک
May 23, 2017
 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ان فٹ عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل کو شامل کرلیا، وہ 25 مئی کو برمنگھم روانہ ہوں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ جانے والے عمر اکمل برمنگھم میں ان فٹ قرار دے دیئے گئے۔

پی سی بی نے ان کی جگہ حارث سہیل کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

اس سے پہلے ان کا آصف ذاکر اور عمر امین کے ساتھ فٹنس ٹیسٹ بھی لیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطا بق حارث سہیل 25 مئی کوانگلینڈ روانہ ہوں گے، حارث سہیل کہتے ہیں کہ وہ ٹیم کی کامیابیوں میں حصے دار بننا چاہتے ہیں ۔