LIVE

جیرڈ کشنر نے روس کو خفیہ لائن بچھانے کی پیشکش کی تھی، امریکی اخبار

ویب ڈیسک
May 27, 2017
 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی نہیں بلکہ ان کے داماد جیرڈ کشنر بھی روس سے خفیہ رابطوں کے لیے سرگرم رہے ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق جیرڈ کشنر نے روس کو خفیہ اور محفوظ لائن بچھانے کی پیش کش کی تھی۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر روس سے خفیہ رابطوں کےلیے باقاعدہ رابطہ مواصلاتی لائن بچھانا چاہتے تھے۔

انہوں نے یہ روس کو ایک خفیہ اور ایسی محفوظ لائن بچھانے کی پیش کش کی تھی، جسے کوئی اور سن نہ سکے۔ امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر نے یہ تجاویز یکم دسمبر کو ٹرمپ ٹاور میں ہونے والے ایک اجلاس میں دی تھیں۔

اس اجلاس میں مائیکل فلن بھی موجود تھے، جو بعد میں نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر بنے۔ روسی سفیر سرگئی کسلیاک خفیہ رابطوں کی تجویز سن کر حیران رہ گئے تھے۔ روسی سفیر نے یہ تجویز روسی حکام کو پیش کردی تھیں۔