LIVE

افغانستان: خوست خودکش حملے میں 18 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
May 27, 2017
 

افغانستان صوبے خوست میں افغان فورسز کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں 18 افراد ہلاک،6زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کےمطابق خوست میں خودکش کاربم دھماکا، صبح ساڑھے آٹھ بجے کیاگیا۔خودکش حملہ آور نے بس ٹرمینل پر افغان پولیس فورس کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

حملے کے زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔خوست خودکش حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔