LIVE

باکسر عامر خان کی مانچسٹر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

ویب ڈیسک
May 27, 2017
 

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مانچسٹر حملے کے بعد رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم نوجوان ایسا کوئی بھی عمل کرنے سے پہلے سوچیں، یہ قرآن کی تعلیمات سے متصادم ہے۔

عامر خان نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ دہشت گرد حملے کرنے کے بجائے رول ماڈل بننے کی کوشش کریں۔ انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ انھیں ڈر ہے کہ دہشت گردی کے واقعات مسلمانوں کے لیے کہیں مشکلات نہ پیدا کردیں ۔

برطانوی باکسر نے کہا کہ مانچسٹر کے لیے یہ دکھ کی گھڑی ہے، میں بے گناہ لوگوں کے قتل کی سختی سے مذمت کرتا ہوں ۔