LIVE

غزہ توانائی بحران، نقص امن کا خدشہ ہے،اقوام متحدہ

ویب ڈیسک
May 27, 2017
 

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پٹی میں توانائی کے بحران سے پانی کی فراہمی اور صحت کا شعبہ شدید متاثر ہو رہا ہے، جس سے علاقے میں نقص امن کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ایلچی نکولے مالادینوو نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل، حماس، اور فلسطینی انتطامیہ، سب پر غزہ کے باشندوں کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

غزہ کو بجلی فراہم کرنے والا ایک پاور پلانٹ گزشتہ ماہ کی 16 تاریخ کو فلسطینی انتظامیہ اور حماس کے درمیان فیول ٹیکسیشن پر اختلاف رائے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بند کئے جانے والے پاور پلانٹ سے غزہ کو 30 فیصد بجلی کی فراہم کی جاتی ہے۔