LIVE

ملک میں گرمی کی شدت برقرار،تربت میں پارہ52ڈگری تک جا پہنچا

ویب ڈیسک
May 28, 2017
 

ملک بھر خاص طور پر میدانی علاقے گرمی کی شدید لپیٹ میں ہیں،اس قیامت خیز گرمی میں درجہ حرارت52ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

بلوچستان کے شہر تربت میں درجہ حرارت 52 ڈگری کو چھو گيا ، دادو میں اڑتالیس، رحیم یار خان اور بھکر میں درجہ حرارت چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ۔

لاڑکانہ میں درجہ حرارت پینتالیس اور ملتان میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔کراچی اور لاہور میں ہیٹ ویو کی صورتحال دکھائی دے رہی ہے۔

کراچی میں درجہ حرارت پینتیس ڈگری ہے لیکن احساس تینتالیس ڈگری جیسا ہے ، اسی طرح لاہور میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن اس کا احساس تینتالیس ڈگری کے برابر ہے ۔