LIVE

بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تنہا نہ سمجھے،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
May 28, 2017
 

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تنہا اور بے یارو مددگار نہ سمجھے۔

کراچی سے جاری ایک بیان میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی انسانیت پر حملہ ہے۔

انہوں نے بھارتی مسلح افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔

بلاول بھٹو کا کہناتھاکہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی کشمیری عوام پر بربریت مسلط کی گئی ہے اورحق خوداردیت مانگنے پر کشمیریوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو چن چن کر بے رحمی سے قتل کر ہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے اور اسے بند کرائے۔