LIVE

لاہور: باجا لائن کے مکینوں کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج

ویب ڈیسک
May 29, 2017
 

لاہور میں ریلوے پاور ہاؤس باجا لائن کے مکینوں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کیا اور آگ جلا کر مغل پورہ روڈ بلاک کر دیا۔

لاہور کے ریلوے پاور ہاؤس باجا لائن کے مکینوں کی بڑی تعداد مغل پورہ روڈ پر پہنچی۔ انہوں نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ پانچ دن سے بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے پریشان ہیں۔ متعلقہ ایس ڈی او کو کئی بار شکایت کی مگر وہ خراب ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں کروا رہے۔

مظاہرے کے باعث مغل پورہ روڈ پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی، تاہم کچھ دیر احتجاج کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔