LIVE

خیبرایجنسی :امن لشکر کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ، شخص ہلاک

ویب ڈیسک
May 30, 2017
 

خیبرایجنسی کے وادی تیراہ میں امن لشکر کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا، جس میں ایک شخص ہلاک، جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

لیویز فورس کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ پاییندی چینہ میں امن لشکر کے موٹر کار کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں ذخہ خیل امن لشکر کا ایک رضاکار ہلاک، جبکہ 2 زخمی ہوگئےاور دھماکے سے گاڑی تباہ ہوگئی۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔